وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے آزاد کشمیر عام انتخابات کے دوسرے مرحلے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ووٹرز کو الیکشن میں متحرک کیا، کشمیر الیکشن کا نتیجہ ن لیگ کے حق میں آئے گا۔
تفصیلات کے مطابق عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ سازشی عناصر مہاجر سیٹوں پر سوالات اٹھاتے ہیں، کشمیر الیکشن کے پہلے مرحلے میں اللہ نے ن لیگ کونمایاں برتری دی ، آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن حکومت بنائے گی ، آزاد کشمیر کے لوگ پاکستان سے محبت کرنے والے ہیں، دیگر جماعتوں کے پاس تعمیر و ترقی کا کوئی منشورنہیں ہے، کشمیر ہمیشہ ن لیگ کی پالیسی میں اولین ترجیح رہا ہے، آزاد کشمیر الیکشن میں ن لیگ کو ہی برتری ملے گی۔
