آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ جاری

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026 کے دوسرےمرحلے کی پولنگ جاری ہے،الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجےتک بلا تعطل جاری رہے گا۔

الیکشن کمیشن کے شیڈول کےمطابق مظفرآباد ڈویژن کی 9 نشستوں اور مہاجرین جموں و وادی کشمیر کی 12 نشستوں پر ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کےمطابق مظفرآباد ڈویژن کے 9 حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 90 ہزار 621 ہے، جن میں 4 لاکھ 27 ہزار 955 مرد اور 3 لاکھ 81 ہزار 666 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ ووٹنگ کے لیے مجموعی طور پر ایک ہزار 483 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

ضلع مظفرآباد کے 5 حلقوں میں ایک ہزار 205، ضلع نیلم کے 2 حلقوں میں 278 اور ضلع جہلم ویلی کے 2 حلقوں میں 328 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ مظفرآباد ڈویژن کے 9 حلقوں میں مجموعی طور پر 208 امیدوار انتخابی میدان میں حصہ لے رہے ہیں۔

مہاجرین جموں کی 6 نشستوں (ایل اے 34 تا ایل اے 39) پر بھی پولنگ جاری ہے،ان نشستوں پر 4 لاکھ 5 ہزار 105 رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں،جن میں 2 لاکھ 30 ہزار 175 مرد اور ایک لاکھ 74 ہزار 930 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ ان نشستوں کے لیے 870 پولنگ اسٹیشن اور ایک ہزار 504 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔
مہاجرین وادی کشمیر کی 6 نشستوں (ایل اے 40 تا ایل اے 45) پر بھی ووٹنگ جاری ہے،ان حلقوں میں 33 ہزار 577 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، جن میں 17 ہزار 701 مرد اور 15 ہزار 876 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ ان نشستوں کے لیے 185 پولنگ اسٹیشن اور 325 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔
مہاجرین جموں اور وادی کشمیر کی مجموعی 12 نشستوں پر 4 لاکھ 38 ہزار 682 رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، جن میں 2 لاکھ 47 ہزار 876 مرد اور ایک لاکھ 90 ہزار 806 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ ان نشستوں کے لیے مجموعی طور پر ایک ہزار 57 پولنگ اسٹیشن اور ایک ہزار 829 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے