آزاد کشمیر کے قائم مقام صدر لطیف اکبر پر حملے کی اطلاعات ہیں،جس پر وزیراعظم شہباز شریف اور چئیرمین پیپلزپارٹی نے شدید مذمت کی ہے۔
چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہامسلم لیگ (ن) ہرحدپارکرچکی،آزادکشمیر میں ووٹرز سے لےکر صدر ریاست تک پر حملےکیےجارہےہیں،پاکستان پیپلزپارٹی نےمظفرآبادڈویژن میں مسلم لیگ (ن) کی مبینہ دھونس،دھاندلی اورجبرکا ڈٹ کرمقابلہ کیا،جبکہ پارٹی نےوقار،جمہوری اقدار اوراصول پسندی کی سیاست کے ذریعے انتخابی میدان میں حصہ لیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کاکہنا تھاکہ آزادکشمیرکےسینئرترین سیاست دان لطیف اکبرپرحملہ رواداری اور جمہوری سیاست کےلیےانتہائی افسوسناک ہےلطیف اکبرپرحملےمیں ملوث عناصرکوفوری گرفتار کر کے کیفرِکردار تک پہنچایا جائے۔
