ایم کیو ایم میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، دونوں گروپوں کے کارکنان میں تصادم

ایم کیوایم پاکستان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال گروپ میں اختلافات شدت اختیار کرگئے۔

بہادرآباد مرکز میں رہنماؤں کےدرمیان پارٹی اجلاس کے بعد دونوں گروپوں کے کارکنان گتھم گتھا ہوگئے، ایم کیوایم کارکنوں میں کشیدگی، نعرے بازی کے بعد تصادم ہوا ہے۔ ہوائی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پارٹی اجلاس کے بعد دونوں گروپوں کے کارکنان میں ہاتھا پائی ہوئی۔ ڈاکٹر فاروق ستار کے مطابق پارٹی اجلاس کے بعد اختلافات ہوئے۔ ایم پی اے اعجاز الحق اور رہنما ذاکر کے ساتھ دوسرے گروپ کے کارکنان نے ہاتھا پائی کی۔ منگلا شرما اور سبین غوری کے ساتھ بھی بدتمیزی کی گئی۔

رہنما ایم کیو ایم امین الحق کا کہنا ہے کہ کارکنان کو بہادرآباد سے متصل پارک میں جمع ہونے کی ہدایت کی ہے، تشدد میں ملوث کارکنان کیخلاف تنظیمی اور قانونی کارروائی کی جائیگی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے