پیپلز پارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف نے آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ ن لیگ حالات کو مزید تباہی کی طرف لے کر جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہماری مخالف جماعت کے زیر اثر ہے، سارے معاملے کے ذمے دار چیف الیکشن کمشنر ہیں، اس طرح اور ان حالات میں بننے والی اسمبلی مسائل حل نہیں کرسکتی۔
راجا پرویز اشرف نے کہا کہ اگر الیکشن شفاف نہیں ہے تو اس کو کوئی نہیں مانے گا، میری ذاتی رائے ہے کہ پیپلزپارٹی کو نتائج مسترد کرکے تیسرے مرحلے کا بائیکاٹ کر دینا چاہیے، حتمی فیصلہ پارٹی کی مرکزی قیادت کرے گی۔
پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا کہ آزاد کشمیرمیں انتخابات غیرشفاف اور دھاندلی شدہ ہیں، پیپلز پارٹی انتخابی نتائج کو قبول نہیں کرے گی۔
انتخابات کے حوالہ سے ندیم افضل چن نے کہا آزاد کشمیر میں الٹرا فارم سینتالیس والا الیکشن نظر آرہا ہے، آزادکشمیر الیکشن کمیشن کا کردار مشکوک ہوگیا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ایسے انتخابات سے جو حکومت بنے گی اس کی کیا ساکھ ہوگی، آزادکشمیر کا یہ الیکشن ہم سے چھینا گیا ہے
