حکومت سے مذاکرات کا مثبت نتیجہ، پیٹرولیم ڈیلرز کو ریلیف مل گیا

حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز کے درمیان مذاکرات مثبت ثابت ہوئے ہیں، جس کے بعد اسٹیٹ بینک نے پیٹرول پمپس پر کارڈ کے ذریعے ادائیگی پر وصول کی جانے والی مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ (MDR) فیس میں نمایاں کمی کر دی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق پیٹرول پمپس پر کارڈ ٹرانزیکشنز کے لیے مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ کو ایک روپے فی لیٹر تک محدود کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے تمام بینکوں کو باقاعدہ ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اسٹیٹ بینک کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ڈیلرز کے لیے بڑا ریلیف قرار دیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اس سے قبل پیٹرول پر 0.8 فیصد ایم ڈی آر چارج وصول کیا جاتا تھا، جو موجودہ پیٹرول قیمتوں کے مطابق تقریباً 3 روپے فی لیٹر بنتا تھا۔ نئے فیصلے کے بعد یہ لاگت کم ہو کر ایک روپے فی لیٹر رہ جائے گی، جس سے پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل ادائیگیوں کو بھی فروغ ملنے کی توقع ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے