ہمیں سادہ اکثریت مل گئی، پیپلز پارٹی قبول کرے، مبارکباد دے اور آگے بڑھے: عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں ن لیگ کو الیکشن کے دوسرے مرحلے میں بھی کامیابی حاصل ہوئی اور ن لیگ سادہ اکثریت تک پہنچ چکی ہے لیکن ہماری اکثریت ہمارے مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی،عوام نے آزاد کشمیر الیکشن مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق عطا تارڑ کا کہناتھا کہ وزیراعظم نے سب سے پہلے پیپلز پارٹی کو گلگت بلتستان الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی لیکن آج شرجیل میمن کی جانب سے بے بنیاد الزامات لگائے گئے،عوام نے تعمیر و ترقی پر فیصلہ کرنا تھا، 2024کے الیکشن پر سوال اُٹھاتے ہیں کیا وہ سوال سندھ میں نہیں اُٹھتا؟۔

انہوں نے کہا کہ اچھا ہوتا کہ الزامات کے ثبوت بھی پیش کئے جاتے،گلگت بلتستان میں بلاول بھٹو نے اچھی مہم چلائی،اس کا نتیجہ نکلا اور آزادکشمیر میں نواز شریف اور ن لیگ نے اچھی مہم چلائی،ن لیگ کی ہوا چلی ، اس لیئے الزام برائے الزام نہیں ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ الزامات کے ساتھ شواہد اور ثبوت بھی ہونے چاہئیں،ن لیگ نے گلگت بلتستان میں جیت پر پیپلز پارٹی کو مبارکباد دی، پیپلز پارٹی کو آزاد کشمیر میں جیت کر ن لیگ کو مبارکباد دینی چاہیے، نوک جھونک جمہوری نظام کا حصہ ہے۔

ان کا کہناتھا کہ ہمیں سادہ اکثریت حاصل ہو چکی،اس کوقبول کرنا چاہیے، پیپلزپارٹی نے کبھی آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی میں حصہ نہیں ڈالا، ن لیگ اور نوازشریف نے آزاد کشمیر کی ترقی کو ہمیشہ ترجیحات میں رکھا، وزیراعظم شہبازشریف آزاد کشمیر میں دانش اسکول بنا رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے منشور میں کیا تھا؟ عوامی خدمت ہمارا منشور اور وژن تھا،اس لئے لوگوں نے ووٹ دیا، آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج قبول کریں،آگے بڑھیں، عوام کو پتا ہے تعمیر و ترقی کس نے کی اور وقت کس نے ضائع کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے