وزیراعظم کا وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کی کارکردگی کا جامع جائزہ لینے کا فیصلہ، تفصیلات طلب

موجودہ حکومت کی مجموعی کارکردگی جانچنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے جس کیلئے وزیراعظم آفس نے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز سے فروری 2024 سے اب تک کی کارکردگی اور اقدامات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

وزیراعظم نے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کی مجموعی کارکردگی کا جامع جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم آفس نے تمام وفاقی وزارتوں کو مراسلے اور فارم جاری کرتے ہوئے فروری 2024 سے اب تک کے اہم اقدامات اور کارکردگی کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔۔وزارتوں کو اپنے بنیادی فرائض کے مطابق حاصل اہداف، عوامی خدمات میں بہتری اور گورننس اصلاحات کے نتائج سے آگاہ کرنا ہوگا۔

رپورٹ میں مکمل اور زیر التوا منصوبوں، نتائج، تکمیل کی تاریخوں، تاخیر کی وجوہات اور درپیش رکاوٹوں کی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔وزارتوں کو انتظامی اصلاحات، اخراجات میں بچت اور نظام کی بہتری کے اقدامات کی رپورٹ بھی دینا ہوگی۔

وزیراعظم آفس کے مطابق کارکردگی کے دعووں کے ساتھ دستاویزی ثبوت یا قابل تصدیق شواہد فراہم کرنا لازمی ہوگا، بغیر ثبوت کے دعوے اور نامکمل رپورٹس قابل قبول نہیں ہوں گی۔

جائزے میں ترقیاتی فنڈز کے استعمال، منصوبوں کے نتائج، سی پیک اتھارٹی، پلاننگ کمیشن، سالانہ ترقیاتی پروگرام، معاشی پالیسیوں، مردم شماری، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور وزیراعظم کے خصوصی اقدامات کے نتائج کا بھی جائزہ لیا جائے گا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے