فلسطین کی آزادی کیلئے مسلم ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ  فلسطین کی آزادی کیلئے مسلم ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ 

 مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، مسجد اقصیٰ میں انتہاپسند اسرائیلیوں کی دراندازی کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ مقدس مقامات پر اسرائیل کے قبضے کے مذموم مقاصد ناقابل قبول ہیں، فلسطین کی آزادی کیلئے عرب اور مسلم ملکوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

اسحاق ڈار نےکہا کہ غزہ میں انسانی صورتحال انتہائی ابترہوتی جارہی ہے، عوام کو خوراک اور پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے