پاکستان آرمی ایوی ایشن کا بڑا ریسکیو  آپریشن، براڈ پیک سے7غیر ملکی کوہ پیماؤں کے جسد خاکی برآمد

پاکستان آرمی ایوی ایشن نے براڈ پیک پر بڑا ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے برفانی تودہ گرنے کے بعد لاپتہ غیر ملکی کوہ پیماؤں میں سے سات کے جسدِ خاکی اسکردو منتقل کر دیئے گئے۔

پاکستان آرمی ایوی ایشن نے لاپتہ دس کوہ پیماؤں میں سے سات کے جسدِ خاکی برآمد کر لیے۔ سات کوہ پیماؤں کے جسدِ خاکی اور ایک امریکی خاتون کوہ پیما کی جزوی باقیات اسکردو منتقل کی گئی ہیں۔ لاپتہ کوہ پیما امریکا، چین، نیپال، عمان اور پاکستان سے تعلق رکھتے تھے۔ اسکردو میں سول و عسکری حکام، سفارتی نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ نے مرنے والے کوہ پیماؤں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ خراب موسم کے باعث ایک پاکستانی اور ایک نیپالی کوہ پیما کے جسدِ خاکی اور امریکی خاتون کوہ پیما کی باقی ماندہ باقیات تاحال برآمد نہیں ہو سکیں

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے