پیپلزپارٹی نے آزادکشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن پر پھر دھاندلی کا الزام عائد کر دیاہے اور الیکشن کالعدم قرار دیکر دوبارہ کرانےکا مطالبہ کردیا ہے۔
اسلام آباد میں سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے دیگر رہنماؤں کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرپور اور مظفرآباد میں ہم سے زبردستی سیٹیں چھینی گئیں، مرحلہ وار انتخابات کروانے کا فیصلہ دھاندلی کا آغاز تھا، رانا ثنا کے دس نشستیں جیب میں ہونے کے بیان نےدھاندلی کی بنیاد رکھی۔
انہوں نے کہا کہ تیسرے مرحلےمیں بھی دھاندلی کی تیاری ہو رہی ہے، آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کا کردار مشکوک رہا ، ن لیگ کے ساتھ حکومت بنانے کا ارادہ نہیں ۔
چوہدری لطیف اکبر کا کہنا تھا کہ یہ جبر اور دھاندلی کا الیکشن تھا، مجھ پر حملہ کیا گیا، گلگت بلتستان میں الیکشن ہارنے کے بعد ن لیگ نے تہیہ کر لیا تھا کہ آزاد کشمیر انتخابات ہر صورت میں جتنا ہیں۔
