حزب اللہ کے ہتھیار چھوڑنے کی تصدیق کے لیے غیر ملکی افواج کی تعیناتی، لبنان اور اسرائیل میں اتفاق

بیروت،  لبنان اور اسرائیل نے امریکی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے تحت حزب اللہ کے تخفیفِ اسلحہ کی تصدیق کے لیے ممکنہ ممالک کی ایک شارٹ لسٹ پر اتفاق کرلیا ہے۔

ایک لبنانی اعلیٰ عہدیدار کے مطابق ان ممالک میں سے حتمی طور پر کون سا ملک یا ممالک نگرانی اور تصدیق کا کردار ادا کریں گے، اس کا فیصلہ امریکا کرے گا۔

لبنانی عہدیدار نے شارٹ لسٹ میں شامل ممالک کے نام بتانے یا فہرست میں موجود ممالک کی تعداد ظاہر کرنے سے انکار کیا۔ ان کے مطابق فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ کن ممالک کو ممکنہ طور پر اس عمل میں شامل کیا جا سکتا ہے اور کن ممالک کی شمولیت قابلِ قبول نہیں ہوگی۔

عہدیدار نے کہا کہ اب امریکا اس فہرست میں سے ایک یا ایک سے زیادہ ممالک کا انتخاب کر سکتا ہے۔

اس سے قبل ایک اور لبنانی عہدیدار اور دو غیر ملکی سفارت کاروں نے رائٹرز کو بتایا تھا کہ اسرائیل اور امریکا نے لبنان کی سابق نوآبادیاتی طاقت فرانس کو ممکنہ فہرست سے خارج کردیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق ممکنہ ممالک کی فہرست اس ہفتے روم میں امریکی سفارت خانے میں ہونے والے لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کے دوران تیار کی گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے