آج ملک میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟

آج پنجاب سمیت بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ لاہور کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

نیشنل ایمرجینسیز آپریشن سینٹر نے ملک کے بڑے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، اوکاڑہ اور لاہور کے شہری علاقوں میں کم سے درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

اس کے علاوہ خیبر پختونخواہ میں چترال، اپر دیر، ایبٹ آباد، شانگلہ، خیبر، اورکزئی، کوہاٹ، ٹانک، شمالی و جنوبی وزیرستان کے ندی نالوں اور برساتی نالوں میں بھی کم سے درمیانے درجے کا سیلاب آسکتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے