دفاعی معاہدہ: پاکستان اور سعودی عرب کی اہم عمارتیں پاکستان، ترکیے اور سعودی پرچموں سے جگمگا اٹھیں

پاکستان، سعودیہ اور ترکیے کے دفاعی معاہدے کی خوشی میں پاکستان اور سعودی عرب کی اہم عمارتیں جگمگا اٹھیں۔

گزشتہ روز مکہ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوا جس پر تینوں ممالک کے سربراہان مملکت نے دستخط کیے۔

تاریخی مکہ باہمی دفاعی معاہدہ ہونے پر پاکستان میں جوش وخروش عروج پر ہے، معاہدےکی خوشی میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس اور پارلیمنٹ کی عمارتوں کو سجادیا گیا جبکہ صوبائی شہروں کو بھی شاندار انداز میں سجایا گیا ہے۔

دفاعی معاہدہ: پاکستان اور سعودی عرب کی اہم عمارتیں پاکستان، ترکیے اور سعودی پرچموں سے جگمگا اٹھیں
فوٹو: اے پی پی 

اسلام آباد کی اہم شاہراہوں پر تینوں ملکوں کے پرچم لہرا دیے گئے اور مکہ معاہدے سے متعلق شاہراہوں پرخیرمقدمی بینرزبھی آویزاں کیے گئے۔

ہر سمت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کی قیادت کی تصاویر، پرچم بینرز اور ڈیجیٹل اسکرینز پر نمایاں ہیں۔

دفاعی معاہدہ: پاکستان اور سعودی عرب کی اہم عمارتیں پاکستان، ترکیے اور سعودی پرچموں سے جگمگا اٹھیں
فوٹو: آن لائن

ملک بھر کی ڈیجیٹل اسکرینز پر ’’امن، سلامتی اور استقامت‘‘ کا خوبصورت اور پُرامن ٹیگ لائن نظر آرہا ہے۔

مکہ باہمی دفاعی معاہدہ کا تاریخی سنگِ میل طے پانے سے ملک بھر میں جوش و خروش اور جشن آزادی کی رونق مزید بڑھ گئی۔

اُدھر سعودی دارالحکومت ریاض سمیت دیگر شہروں  میں بھی دفاعی معاہدے کی خوشی میں تینوں ممالک کے جھنڈوں سے نمایاں ترین مقامات اور ٹاورز کو سجایا گیا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے