آزاد کشمیر الیکشن کے تیسرے مرحلے میں پونچھ کےصرف چارحلقوں میں پولنگ ہوگی،ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع باغ اورحویلی کے چارحلقوں میں دس اگست کو ووٹ ڈالے جائیں گے،باقی سات حلقوں میں پولنگ کا شیڈول بعد میں جاری ہوگا ۔
چیف الیکشن کمشنرآزادکشمیر جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ مغل کےمطابق کل آزادکشمیر کے ضلع باغ اور حویلی کےچارحلقوں میں پولنگ ہوگی،سیکورٹی وجوہات کےباعث پونچھ ڈویژن کےدو اضلاع کی سات نشستوں پر انتخابات کا شیڈول بعد میں جاری ہوگا،حلقہ ایل اے چودہ، پندرہ، سولہ اور سترہ میں کل پولنگ ہوگی۔
چیف الیکشن کمشنرکامزیدکہناتھاکہ ووٹ عوام کا جمہوری حق بھی ہےاورمذہبی فریضہ بھی،امانت کو اس کےحق دار تک پہنچانا ضروری ہے،باغ اورحویلی کے لیےسکیورٹی فورسزپہنچ چکی ہیں،انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی اہلکار تعینات کیےجائیں گے ۔
الیکشن کمیشن آئندہ 7 روزمیں راولاکوٹ اورسدھنوتی کے لیےانتخابی تاریخ کا اعلان کرنےکی پوزیشن میں ہوگا،وہاں امیدواروں کو انتخابی مہم کے لیے مناسب وقت دینا ہوگا ۔
