حوثی حملوں کی مذمت، سعودی عرب کا سلامتی کونسل کے بیان کا خیرمقدم

دنیا پانی کے عالمی دیوالیہ پن کے مرحلے میں داخل، اقوام متحدہ کی رپورٹ

سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان کی جانب سے حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب اور تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنانا خطے کی سلامتی اور بحری آمدورفت کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق حوثیوں نے 13 جولائی سے سعودی عرب پر میزائل حملے کیے ہیں۔

وزارت کے مطابق 22 جولائی سے تجارتی بحری جہاز بھی حوثی حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔

سعودی عرب نے ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

سعودی وزارت خارجہ نے سلامتی کونسل کی قرارداد 2216 کے تحت یمن کی خودمختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کے احترام پر زور دیا۔

وزارت نے کہا کہ خطے کی سلامتی اور استحکام کو خطرے میں ڈالنے والی کارروائیوں کی روک تھام ضروری ہے۔

سعودی عرب نے عالمی برادری سے یمن کے حوالے سے بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی پاسداری یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے