کراچی کے ٹاپ 10 کالجوں میں صرف7 سرکاری اسکولوں کے طلبہ کو داخلہ مل سکا

کراچی کے سرکاری اسکولوں کے معیارِ تعلیم اور ان کے طلبہ کی شہر کے نمایاں سرکاری کالجوں تک رسائی کے حوالے سے تشویشناک اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق شہر کے ٹاپ 10 سرکاری کالجوں میں داخلہ حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی بھاری اکثریت نجی اسکولوں سے میٹرک کرنے والوں کی ہے۔

سرکاری کالج ہونے کے باوجود یہاں داخلہ لینے والے ہر 100طلبہ میں تقریباً 93 نجی اور صرف 7 سرکاری اسکولوں سے فارغ التحصیل ہیں۔

کالجوں سے ملنے والے داخلہ اعداد و شمار

کالجوں سے ملنے والے داخلہ اعداد و شمار کے مطابق ان کالجوں میں مجموعی طور پر 13ہزار 211 طلبہ و طالبات نے داخلہ حاصل کیا جن میں 12 ہزار 264 نجی اسکولوں جب کہ صرف 947 سرکاری اسکولوں سے میٹرک کرنے والے ہیں۔

 یوں ان کالجوں کے 92.8 فیصد داخلے نجی اسکولوں کے طلبہ نے حاصل کیے جب کہ سرکاری اسکولوں کا حصہ محض 7.2 فیصد رہا، یعنی سرکاری کالج ہونے کے باوجود یہاں داخلہ لینے والے ہر 100 طلبہ میں تقریباً 93 نجی اور صرف 7 سرکاری اسکولوں سے فارغ التحصیل ہیں۔

 

اعداد و شمار کے مطابق آدم جی گورنمنٹ سائنس کالج میں مجموعی طور پر 613 طلبہ نے داخلہ حاصل کیا جن میں 585 نجی اسکولوں اور صرف 28سرکاری اسکولوں سے میٹرک کرنے والے ہیں، اسی طرح گورنمنٹ ڈی جے سندھ سائنس کالج میں مجموعی 1258طلبہ میں سے 1214 نجی اسکولوں جب کہ صرف 44سرکاری اسکولوں سے میٹرک کرنے والے طلبہ شامل ہیں۔

 دہلی گورنمنٹ سائنس کالج میں مجموعی طور پر 801 طلبہ نے داخلہ لیا جن میں 773 نجی اسکولوں اور محض 28 سرکاری اسکولوں سے میٹرک کرنے والے ہیں،  گورنمنٹ بوائز کالج فار مین ناظم آباد میں مجموعی 1317طلبہ میں سے 1257 نجی جب کہ صرف 60سرکاری اسکولوں سے میٹرک کرنے والے طلبہ ہیں۔

گرلز کالجوں میں بھی یہی رجحان کہیں زیادہ نمایاں

 گورنمنٹ سر سید گرلز کالج میں مجموعی 2507 طالبات کو داخلہ ملا جن میں 2266 نجی اسکولوں جب کہ صرف 241 سرکاری اسکولوں سے میٹرک کرنے والی طالبات ہیں، سینٹ لارنس گورنمنٹ گرلز کالج میں 691 طالبات میں سے 631 نجی اور 60 سرکاری اسکولوں سے میٹرک کرنے والی ہیں۔

اسی طرح پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فار ویمن میں مجموعی 1517طالبات میں سے 1420نجی اسکولوں اور صرف 97 سرکاری اسکولوں سے میٹرک کرنے والی طالبات نے داخلہ حاصل کیا۔

خاتونِ پاکستان گورنمنٹ کالج فار ویمن میں 2107 داخلوں میں 1876 طالبات نجی اسکولوں جب کہ 231سرکاری اسکولوں سے میٹرک کرنے والی ہیں، گورنمنٹ ڈگری کالج ملیر کینٹ کے بوائز اور گرلز کے اعداد و شمار کو ملا کر مجموعی طور پر 402طلبہ و طالبات بنتے ہیں، ان میں 1,316 نجی اسکولوں جب کہ صرف 86سرکاری اسکولوں سے میٹرک کرنے والے ہیں۔

اسی طرح گورنمنٹ ڈگری بوائز اینڈ گرلز کالج اسٹیڈیم روڈ میں مجموعی طور پر 998 طلبہ و طالبات میں سے 926 نجی اسکولوں اور صرف 72سرکاری اسکولوں سے میٹرک کرنے والے ہیں۔

سرکاری گرلز کالجوں میں بھی صورتحال مختلف نہیں جہاں سر سید گرلز کالج میں سرکاری اسکولوں کی 241 طالبات کے مقابلے میں نجی اسکولوں کی 2266، پی ای سی ایچ ایس میں 97کے مقابلے میں 1420اور خاتون پاکستان کالج میں 231کے مقابلے میں 1876 طالبات نے جگہ بنائی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے