نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں مکہ دفاعی معاہدے سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ نے خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
گفتگو میں مقبوضہ مشرقی یروشلم کی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے دیگر علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ٹیلیفونک گفتگو کے دوران پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات پر بھی بات چیت ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر کویتی وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ پاکستان کے فالو اَپ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور شیخ جراح جابر نے اہم شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری بڑھانے کے امور پر بھی گفتگو کی۔
دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
