پاکستان کو ہیلتھ ٹورازم کا علاقائی مرکز بنانے کی تیاری شروع کردی گئی۔
ایس آئی ایف سی،وزارتِ صحت اور ہیلتھ ٹورازم ورکنگ گروپ نے ہیلتھ ٹورازم کےفروغ کے لیے منصوبہ تیار کرلیا،منصوبے کےتحت دنیا بھرسے آنےوالےمریضوں کو پاکستان میں کم لاگت پرمعیاری علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی،ہیلتھ ٹورازم کے لیےویزا پالیسی میں نرمی اورخصوصی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔
وزیراعظم صحت کارڈ کےسی ای اومحمدارشدخان نےکہاکہ پاکستان میں علاج کی لاگت یورپ،امریکا، کینیڈا اورخلیجی ممالک کےمقابلےمیں بہت کم ہے،اوورسیزپاکستانیوں کوبھی سستی اورمعیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی،صحت،سیاحت اورملکی خوشحالی کو ایک ساتھ آگےبڑھانے کےلیےہیلتھ ٹورازم کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
