پیپلزپارٹی کا (ن) لیگ کے حوالے سے نئی سیاسی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کا مسلم لیگ (ن) کے حوالے سے نئی سیاسی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں آئینی عہدوں کے حصول کےلیے پیپلز پارٹی نے نئی سیاسی حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی پی نے گورنر جی بی سے متعلق فیصلہ آزاد کشمیر میں حکومت سازی تک مؤخر کردیا۔

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حکومت بننے کی صورت میں جیالے صدارتی عہدے کے خواہشمند ہیں، پیپلزپارٹی میں صدر آزاد کشمیر کا عہدہ نہ ملنے پر گورنر جی بی کا عہدہ  اپنے پاس رکھنے پر غور کیا جارہا ہے۔

پیپلزپارٹی قیادت آزاد کشمیر کے انتخابی نتائج کے بعد آئینی عہدوں پر حتمی فیصلہ کرے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے