لاہور: لاہور: پنجاب میں آئندہ برس بھی بسنت منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم وہ جنوری کے بجائے فروری میں منائی جائے گی۔
محکمہ داخلہ اور ضلعی حکومت نے آئندہ برس بسنت منانے کے لیے لائحہ عمل طے کرلیا، آئندہ برس لاہور میں بسنت روایت سے ہٹ کر جنوری کے بجائے فروری میں منائی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق فروری میں رمضان المبارک کے آغاز کے پیش نظر بسنت جنوری کے آخری ایام میں منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بسنت کی حتمی تاریخ کا اعلان صوبائی حکومت کی منظوری پر کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ برس کی تمام چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی تیاری کی جائے گی، ڈور، گڈی اور پتنگ سازی کی اجازت بھی عنقریب دے دی جائے گی، بسنت کے لیے پتنگ بازی سے متعلق تمام معاملات کو قواعد وضوابط کو حتمی شکل دی جائے گی۔
