وزیراعظم شہبازشریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مکہ معاہدہ کسی کے خلاف جارحیت کیلئے نہیں بلکہ خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کیلئے ہے اور یہ معاہدہ پاکستان اور سعودی دفاعی معاہدے کی توسیع ہے، ترکیہ کے ساتھ دہائیوں سے تعلقات موجود ہیں۔ معاہدے کے حوالےسے فیلڈ مارشل کو مبارکباد پیش کرتا ہوں
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا کہناتھا کہ مکہ میں پاکستان،سعودی عرب اورترکیہ کےدرمیان دفاعی معاہدہ ہوا جس پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ،ترکیہ کے صدر طیب ایردوان اور میں نے دستخط کیے جبکہ اس سے قبل پاکستان اور سعودی عرب نے بھی دفاعی معاہدہ کیا ہے ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ تینوں ممالک کے درمیان معاہدے کا مقصد خطے میں امن وخوشحالی ہے اور معاہدہ پوری امت مسلمہ کیلئے باعث تقویت ہے، اس کیلئے میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈمارشل عاصم منیر کو مبارکباد دیتا ہوں کیونکہ معاہدے پر کئی سال سے کوششیں جاری تھیں۔
انہوں نے کہا کہ ہنگومیں ہمارے کئی پولیس اہلکار شہید ہوئے جبکہ سوات میں ہمارے جوان شہیدہوئے،کیپٹن حمزہ اکرم نے ملک کیلئےخون کا نذرانہ پیش کیا،ڈی ایس پی دیار خان نے بھی دھرتی کیلئے جان کانذرانہ دیا اوربہاولپور سے ہمارے برے وقت کے ساتھی اقبال چنڑاللہ کو پیارے ہو گئے
ان کا کہناتھا کہ فتنہ الخوارج کو دن رات تباہ وبرباد کیا جا رہا ہے، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان دوبارہ دہشتگردی سے پاک ہوگا اور امن وترقی کی جانب گامزن ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام نے مسلم لیگ ن کو بھرپور ووٹ دیا ہے جس کے بعد ن لیگ کی اکثریت بن چکی ہے، آزاد کشمیر کا ووٹ نواز شریف کی قیادت کو ووٹ ہے کیونکہ نوازشریف کی قیادت میں آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کا دور شروع ہو گا۔
شہبازشریف نے کہا کہ کسی بھی معاشرےمیں لاقانونیت کی اجازت نہیں دی جا سکتی، کوئی مطالبہ ہے تو اس کو میز پر بیٹھ کر حل کرنا چاہیے، آزاد کشمیرمیں حالات خراب کرنیوالے اغیار کے اشاروں پر کام کر رہے تھے، الیکشن سے پہلے اے پی سی کرائی،تمام جماعتیں شریک ہوئیں،ایک جماعت شریک نہیں ہوئی۔
مہاجرین کی سیٹوں کے حوالے سے کہا تھا آزاد کشمیر الیکشن کے بعد نئی اسمبلی میں لائیں،نئی آزاد کشمیر حکومت آئے گی،دوبارہ بات چیت شروع ہو گی، آزاد کشمیر میں حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی، جو بات کرنا چاہتے ہیں انہیں آزاد کشمیرکی نئی حکومت موقع فراہم کرے گی۔
شہبازشریف نے کہا کہ 14اگست شان وشوکت سے منائیں گے،ملک کو صحیح معنوں میں قائدکاپاکستان بنائیں گے۔
