الیکشن کمیشن نے پی بی-09 کوہلو سے نواب جنگیز خان مری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا

الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے حلقہ پی بی 09 کوہلو سے نواب جنگیز خان مری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن منسوخ کرتے ہوئے انہیں کامیاب امیدوار کی حیثیت سے ڈی نوٹیفائی کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے کے چار پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ 27 اگست کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ری پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا، جبکہ ریٹرننگ آفیسر پی بی 09 کوہلو ری پولنگ کے عمل کی نگرانی کریں گے۔

الیکشن کمیشن نے شفاف اور پرامن پولنگ کے لیے سیکیورٹی اور انتظامی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ری پولنگ کا فیصلہ الیکشن ٹربیونل کے حکم پر عملدرآمد کے لیے کیا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے