صدر مملکت نے جنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز ملٹری سے نواز دیا

ایوانِ صدر میں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز ملٹری دینے کی پروقار تقریب ہوئی، صدر مملکت آصف علی زرداری نے جنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز ملٹری سے نوازا۔

تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی، جبکہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزرا بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سروسز چیفس نے بھی جنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز ملٹری دینے کی تقریب میں شرکت کی۔ایوانِ صدر میں ہونے والی تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے