برازیل سے ڈیپورٹ ہونے والےمسافر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے برازیل سے ڈی پورٹ ہونے والے مسافر کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق مسافر علی رضا ولد محمد عارف 9 اگست کو برازیل سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا تھا۔ مسافر کی ڈی پورٹیشن کی وجہ ’’لو پروفائل ایسائلم سیکر‘‘ درج تھی۔

ایف آئی اے کے مطابق علی رضا 17 مئی 2026 کو لاہور سے وزٹ ویزے پر انڈونیشیا روانہ ہوا تھا، جہاں سے اس نے سعودی عرب کا ویزا حاصل کیا۔ بعد ازاں مسافر نے سعودی عرب سے میکسیکو کا ویزا حاصل کرکے برازیل کا سفر کیا۔

ایف آئی اے کے مطابق مسافر برازیل میں مقررہ مدت سے زیادہ قیام کرتا رہا، جس پر برازیل پولیس نے اسے گرفتار کرکے ڈی پورٹ کردیا۔

حکام کے مطابق مسافر کے پاسپورٹ پر لگا میکسیکو کا ویزا بھی مشکوک پایا گیا ہے۔ایف آئی اے نے مسافر کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے