مظفر گڑھ: باراتیوں کا لوڈر رکشا نہر میں گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی

مظفر گڑھ میں باراتیوں کا لوڈر رکشا نہر میں گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں 2 روز قبل افسوس ناک واقعہ پیش تھا جہاں  باراتیوں کا لوڈر رکشا نہر میں گرگیا تھا۔

 

ریسکیو حکام نے بتایا کہ لوڈر رکشا نہر میں گرنے سے  جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق 6 لاپتا بچوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے،  لاپتا بچوں کی عمریں 3 سے 14 سال کےدرمیان ہیں جب کہ حادثے میں جاں بحق 4 افراد کی نماز جنازہ آبائی علاقے میں ادا کردی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے