جشنِ آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر کی جانب سے نیا ملی نغمہ ’’میرا پیارا وطن پاکستان‘‘ ریلیز کردیا گیا۔
ملی نغمے کےبول وطنِ عزیز سے محبت، قومی یکجہتی اور پاکستان سے وفاداری کے جذبات کی بھرپور عکاسی کرتے ہیں۔
نغمےمیں گلگت بلتستان کی حسین وادیوں اوردلکش قدرتی مناظر کو حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، جبکہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے گلوکار مجید احمر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔
ملی نغمے میں پاکستان کوجان اورزندگی قراردیتےہوئےاہلِ وطن کی ملک سے والہانہ محبت اور وفاداری کو اجاگرکیاگیا ہے،نغمہ پاکستان کی خوبصورتی،قومی یکجہتی اور وطن سے محبت کے جذبےکی خوبصورت عکاسی کرتا ہے۔
