قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ

حکومت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اتحادی جماعتوں سےمشاورت کے بعد وزارتِ پارلیمانی امور نے اجلاس بلانے کی سمری ارسال کردی،وفاقی وزیرپارلیمانی امورڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سینیٹ کا اجلاس 14 اگست کو شام 4 بجے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے ہوگا۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ پیپلزپارٹی سے اختلافات اجلاس بلانے میں رکاوٹ ہیں، اتحادی جماعتوں کے باعث اجلاس بلانے میں کوئی تاخیر نہیں ہورہی۔ حکومت کا کسی بھی اتحادی جماعت سے کوئی اختلاف نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحادیوں اور اپوزیشن سے مشاورت کے بعد اجلاسوں کی تاریخ کا تعین کیا جاتا ہے۔ پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے چیف وہپس سے الگ الگ ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے