محکمہ صحت پنجاب کی بڑی نااہلی، سرکاری ادویات کی بڑی کھیپ چوری

محکمہ صحت پنجاب کی مبینہ غفلت کے باعث سرکاری ادویات کی بڑی کھیپ چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ گوجرانوالہ ٹیچنگ اسپتال کی سرکاری ادویات ایک نجی گودام سے برآمد کرلی گئیں۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ادویات مبینہ طور پر اوپن مارکیٹ میں فروخت کی جا رہی تھیں۔ معاملے کا انکشاف ہونے کے بعد گوجرانوالہ ٹیچنگ اسپتال کی اسسٹنٹ پروفیسر، میڈیکل آفیسر اور فارمسسٹ کو معطل کردیا گیا۔

اسٹور کیپر اور وارڈ کلینر کو بھی معطل کردیا گیا ہے، جبکہ تمام معطل ملازمین کو محکمہ صحت میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سرکاری ادویات کی چوری کے معاملے کی تحقیقات کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی کو پنجاب کے سرکاری اسپتال میں مبینہ غفلت اور ادویات کی چوری سے متعلق رپورٹ 24 گھنٹے میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے