ایرانی پائلٹوں کا معاملہ، قطر کا حراست کی تردید اور ایک پائلٹ کی باقیات ملنے کا اعلان

قطر نے ایرانی پائلٹوں کو حراست میں رکھنے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔قطری وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی پائلٹوں نے رواں سال کے آغاز میں قطری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔وزارت کے ترجمان نے ہفتے کو کہا کہ متعلقہ پائلٹوں نے قطری حکام کی جانب سے رابطے کی کوششوں کا جواب نہیں دیا تھا۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ تلاش اور ریسکیو ٹیموں نے بعد میں ایک پائلٹ کی باقیات تلاش کرلی تھیں۔قطر نے کہا کہ اس نے باقیات ایران کے حوالے کرنے کے لیے تہران سے رابطہ کیا ہے۔تاہم اس حوالے سے ایران کی جانب سے فوری طور پر کوئی جواب سامنے نہیں آیا

قطری ترجمان کے مطابق تہران کو واقعے سے متعلق کارروائیوں کی تفصیلات کا جائزہ لینے کی دعوت بھی دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران نے ابھی تک اس دعوت کا جواب نہیں دیا۔قطر کا مؤقف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایرانی حکام نے تین پائلٹوں کو قطر کی جانب سے حراست میں لیے جانے کا دعویٰ کیا تھا۔

ایرانی حکام کے مطابق تین پائلٹ قطر میں زیر حراست ہیں۔قطر نے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے۔دونوں ممالک کے بیانات میں واضح فرق کے باعث ایرانی پائلٹوں سے متعلق معاملہ مزید توجہ حاصل کر رہا ہے۔قطری حکام کے مطابق واقعے کی تفصیلات اور پائلٹ کی باقیات سے متعلق معلومات ایران کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے