سہیل آفریدی سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کاعمران خان کی ہیلتھ رپورٹ پر تشویش کا اظہار ، ملاقات کا مطالبہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی،اسد قیصر و دیگر قائدین نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سپریم کورٹ میِں بانی کی صحت پرجمع کرائی رپورٹ سامنے آئی ہے، پوری پارٹی قیادت اس پرمشاورت کرے گی،رپورٹ انتہائی تشویش ناک ہے، بانی پی ٹی آئی سےاہلخانہ اورڈاکٹرزکی ملاقات کرائی جائے،اس میں کیاغیرآئینی ہے؟

تفصیلات کے مطابق سہیل آفریدی کا کہناتھا کہ بانی کا بلڈ پریشر 110 یا 120 تک رہتا ہے، آج 140 بائی 80 ہے، بانی سےذاتی معالجین کی ملاقات کرائی جا رہی ہے نہ ہی چیک اپ ہو رہا ہے، جب بانی کو گرفتار کیا گیا اس وقت وہ فٹ تھے، ان کی رپورٹ پر سب کوتشویش ہے، ایک ہی مطالبہ ہے،بانی سےفیملی کی ملاقات ہو،غیرآئینی کیاہے؟، اگربانی سے یہ صورتحال ہو رہی ہے تو عام شہری کی کیاحیثیت ہے؟، اس تمام صورتحال کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے، درخواست کرتے ہیں کہ کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے، مطالبہ ہے بانی کی فیملی کی مرضی سے علاج بھی ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو ذمہ دار یہ حکومت ہوگی، انکو جواب دینا ہوگا، یہ جواب دہ ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کیس کی کل سماعت ہونی ہے، ہم ریلیف نہیں،انصاف مانگ رہے ہیں، بانی کاعلاج بہترین اسپتال میں ڈاکٹر اور اہلخانہ کی موجودگی میں کرایاجائے، کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن ہے،کل ہماری ملاقات ہونی چاہیے، ہمیں حقیقت نہیں پتا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کیساتھ کیاہواہے۔

اسد قیصر

اسدقیصر نے کہا کہ عدالت سے درخواست ہے بانی پی ٹی آئی کو انصاف دیا جائے، نوازشریف بیمار ہوئے تو ہماری حکومت نے اسپتال منتقل کیا تھا، ہماری حکومت نے نواز شریف کے علاج میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی تھی، اس وقت آئینی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہو رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کے کیسز میں انصاف دیاجائے، ہمیں آئینی حقوق نہیں مل رہے، ہمارے ساتھ بنیادی انسانی حقوق کے مطابق معاملات نہیں ہو رہے، بانی پی ٹی آئی کو جیل مینوئل کےمطابق حقوق نہیں دیئے جا رہے، اُمید ہے کل عدالت انصاف کرے گی۔

بیرسٹرگوہر

بیرسٹر گوہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج رپورٹ جمع کرائی گئی ہے، تحریک انصاف نے کہا بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست نہیں کرتے، بانی پی ٹی آئی کے اہلخانہ کی تشویش ہماری تشویش ہوتی ہے، بانی پی ٹی آئی سے300دن سے ملاقاتیں موجودہیں، ہمارے پاس آزاد ذرائع سے کوئی خبرنہیں آئی کہ بانی کی صحت کیسی ہے، کل بانی سے اہلخانہ، ڈاکٹرز اور وکلاکی ملاقات کرائی جائے، ملاقاتیں ہوں گی تو تشویش ختم ہو گی، جب تک ملاقات نہیں ہوگی تشویش رہے گی،جس کی مذمت کرتےہیں، رپورٹ میں ہے بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر ہائی ہے، بانی پی ٹی آئی کو فوری اسپتال منتقل کیا جائے، کل سپریم کورٹ میں ہمارا کیس لگا ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملنا تمام بہنوں کا حق ہے،کہاں لکھا ہےکہ علیمہ خان نہیں مل سکتیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے