وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، پاکستان کے25 کروڑ عوام کی آخری امید عدلیہ ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ انصاف کی امیدعوام کے دل میں تھی،امید ہے فیصلے پر جلدعمل ہوگا، اسپتال کےارد گرد کوئی جمع نہیں ہوگا، اس امید کو ٹوٹنے نہیں دیں گے، سلمان اکرم راجاکی ہدایات پرعمل کریں گے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے کہ عدالت کے فیصلے کی توہین ہو، کچھ انتشاری اسے سبوتاژ کرنے کی کوشش کریں گے،ان کی نشاندہی کریں۔
قبل ازیں سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 2 دن کے اندر شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔ بانی پی ٹی آئی آئندہ سماعت تک اسپتال میں رہیں گے۔
عدالت نے ہفتے میں ایک دن اہلخانہ سے بھی ملاقات کا بھی حکم دیدیا۔ ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عظمیٰ خان بھی بانی کے ہمراہ ہونگے۔
