عمران خان کی بہن نورین نیازی کو ملاقات کی اجازت مل گئی

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی کو ملاقات کی اجازت مل گئی۔

پولیس نے نورین نیازی کو داہگل سے اڈیالہ جیل گیٹ 5 بھجوا دیا، علیمہ خانم اور ڈاکٹر عظمیٰ داہگل ناکہ پر گاڑی سے اترگئیں۔

قبل ازیں سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے عمران خان کو 2 دن کے اندر شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیدیا، بانی پی ٹی آئی آئندہ سماعت تک اسپتال میں رہیں گے۔

عدالت نے ہفتے میں ایک دن اہلخانہ سے بھی ملاقات کا بھی حکم دیدیا۔ ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عظمیٰ خان بھی بانی کے ہمراہ ہونگے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے