پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے دوران کرانے کی تجویز دیدی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن میں پنجاب بلدیاتی انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے سے متعلق اجلاس میں پنجاب حکومت کی بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15جنوری کے دوران کرانے کی تجویز دی ہے۔ الیکشن کمیشن نے تجویز کردہ تاریخوں میں بلدیاتی انتخابات کرانے پر اصولی اتفاق کرلیا۔
اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے کی تجویز بھی سامنے رکھ دی، سیکیورٹی اور بہتر انتظامات کیلئے مرحلہ وار انتخابات کی تجویز دی گئی۔
الیکشن کمیشن دسمبر اور جنوری میں انتخابات کرانے سے طلبا کے امتحانات بھی ہوچکے ہوں گے، مذکورہ مدت میں دھند بھی کم ہوگی،انتخابات کیلئے ٹیچنگ اسٹاف بھی مل سکے گا،اعلامیہ
اجلاس کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندی کا عمل مکمل ہوچکا، الیکشن کمیشن نے مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کا پلان جلد پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
چیف الیکشن کمشنر نے کمیٹی کی تجاویز کو سراہا،بلدیاتی انتخابات آئینی ذمہ داری قراردی، کہا آئین کے آرٹیکل 140اے کے تحت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضا ہے۔ مدت ختم ہونے کے 120روز میں انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔
