سینیٹ اورقومی اسمبلی نے ڈیفنس فورسز آف پاکستان ترمیمی بل 2026 کی منظوری دے دی

سینیٹ اور قومی اسمبلی نے ڈیفنس فورسز آف پاکستان ترمیمی بل 2026 کی منظوری دے دی ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی ترمیمی بل 2026 کی کثرت رائے سے منظوری دے دی ہے، نیشنل کمانڈ اتھارٹی ترمیمی بل 2026 وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیش کیا ۔

مجوزہ ترمیم کے مطابق نیشنل کمانڈ اتھارٹی میں چیف آف ڈیفنس فورسز کو شامل کیا جائے گا،  اتھارٹی کی تشکیل سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو ہٹا دیا جائے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو اسمبلی اجلاس میں بات کرنے کا موقع نہ دینے پر اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا ۔ بعدازاں قومی اسمبلی کا اجلاس کل دن 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترامیم 27 ویں آئینی ترمیم میں ہوچکی ہیں، ڈیفنس فورس کا نیا عہدہ بنایا گیا ہے، اس میں مسلح افواج کے تین اداروں کی کوآرڈینشن شامل ہے ۔

سینیٹ اجلاس میں چیئرمین سینیٹ اور وزیر قانون نےاے این پی کوواک آؤٹ سے روک دیا۔

اس سے قبل وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز آف پاکستان ترمیمی بل 2026 کی منظوری دی تھی۔

حکومت کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کے بعد نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم ضروری ہوگئی تھیں، جس کے تحت متعلقہ قانونی اور انتظامی امور کو نئے آئینی ڈھانچے سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے