بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ہمیشہ ایک رہے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ہمیشہ ایک رہے گا، بلوچستان میں امن واستحکام اور سرمایہ کاری عوام کی خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان کی اہم شخصیات اور سیاسی قیادت سے ملاقات میں کہا کہ بلوچستان باصلاحیت، باہمت، محب وطن اور باوقار لوگوں کا مسکن ہے، بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ہمیشہ ایک رہے گا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں صلاحیتوں یا مواقع کی کوئی کمی نہیں ہے، نوجوانوں کا بااختیار بنانا پائیدار ترقی کیلئے ضروری ہے، بلوچستان میں امن واستحکام اورسرمایہ کاری عوام کی خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ فتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان دشمن عناصر کے سرپرستی یافتہ پراکسیز ہیں، بلوچستان کی ترقی، خوشحالی اورامن کیلئے دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے، بلوچستان کا مستقبل صرف بلوچستان کے عوام کے ہاتھوں میں ہے۔

عمائدین سے گفتگو میں فیلڈ مارشل نے کہا کہ دشمن عناصر ریاست اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنےکی کوشش کررہے ہیں، اجتماعی عزم اور ریاست کے فیصلہ کن ردعمل سے دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے، دشمن پروپیگنڈے اور منفی بیانیے کا بھرپور مقابلہ کرنا ہوگا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے