خیبرپختونخوا کا سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے عالمی بینک سے قرض لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے گزشتہ سال سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آبپاشی نظام کی بحالی اور سیلاب سے بچاؤ کے منصوبوں کیلئے عالمی بینک سے قرض لینے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومتی ذرائع کےمطابق عالمی بینک سے حاصل ہونے والا قرض گزشتہ سال سیلاب سےمتاثرہ انفراسٹرکچر، خصوصاً آبپاشی نظام کی بحالی پرخرچ کیاجائےگا،اس کےعلاوہ سیلاب سےبچاؤ کےبنیادی ڈھانچےکو مضبوط بنانے کیلئے بھی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

ذرائع کےمطابق مالی امداد قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کم کرنے اور ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کیلئے صوبائی و ضلعی اداروں کی استعداد کار بڑھانے پر بھی خرچ کی جائے گی،عالمی بینک سےقرض کیلئے درخواست دینے کی منظوری صوبائی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں حاصل کی جائے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے