ٹیکسلا میں خاتون ٹک ٹاکرٹارگٹ کلنگ کیس میں 2 مبینہ شوٹرز گرفتار

ٹیکسلا میں ٹک ٹاکر خاتون کی ٹارگٹ کلنگ کیس میں ملوث دو مبینہ شوٹرز گرفتار کرلیے گئے،جس کے بعد ملزمان کی مجموعی تعداد چھ ہوگئی۔

پولیس کےمطابق شوٹرزکی گرفتاری کے بعد مقدمے میں گرفتارملزمان کی مجموعی تعداد چھ ہوگئی ہے، نامزد ملزمان کاشی، کوثر اور جاوید سمیت چار ملزمان پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں۔ شوٹرز کی گرفتاری کے بعد کیس کی تفتیش نے نیا رخ اختیار کرلیا ہے۔

خاتون ٹک ٹاکر کےقتل میں غیرت کےعنصر کے شامل ہونےکا بھی شبہ ظاہر کیا جارہا ہے،پولیس کو خدشہ ہے کہ قتل میں خاتون کےقریبی عزیز بھی ملوث ہوسکتے ہیں,پولیس نےغیرت کے نام پرقتل سمیت تمام پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے،خاتون ٹک ٹاکر کو گزشتہ ہفتے ٹیکسلا میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے