الیکٹرانک ڈیوائسز کا درآمدی بل کم کرنے کی پالیسی تیار، منظوری نہ ملنے سے عملدرآمد تاخیر کا شکار

الیکٹرانک ڈیوائسز اور موبائل فونز کے درآمدی بل میں کمی کیلئے میڈ اِن پاکستان پالیسی تیار کرلی گئی، تاہم پالیسی کی منظوری نہ ہونے کے باعث عملدرآمد تاخیر کا شکار ہے۔

دستاویزکےمطابق میڈ اِن پاکستان پالیسی کے تحت موبائل فونز، لیپ ٹاپس سمیت مختلف الیکٹرانک ڈیوائسز پاکستان میں تیار کی جائیں گی،جبکہ سگنلز بوسٹرز،ڈونگلز اور بائیو میٹرک مشینوں کی مقامی تیاری بھی پالیسی کا حصہ ہے۔

پالیسی میں الیکٹرانک ڈیوائسز کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال پر ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز شامل ہے،جبکہ درآمدی الیکٹرانک اشیا پر 5 فیصد تک لیوی عائد کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

پی او ایس مشینیں، ٹریکرز سسٹم اور اسمارٹ واچز بھی پاکستان میں تیار کرنے کی تجویز ہے،اس اقدام سے ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ حکومت کو کروڑوں ڈالر کی بچت بھی ہوگی،پاکستان میں سالانہ 42 کروڑ 23 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کی الیکٹرانک ڈیوائسز درآمد کی جاتی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے