سندھ میں جزا وسزا کا تصور نہیں ہے، مقدمات کے اندراج میں تاخیر پر آئی جی سندھ طلب

سپریم کورٹ نے قتل مقدمات کے اندراج میں تاخیر پر آئی جی سندھ کو طلب کرلیا۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ سندھ میں جزاوسزا کا تصورنہیں ہے، سندھ پولیس خود لوگوں کو بری کروارہی ہے، بہت سے مقدمات میں تو پولیس مقدمات کےاندراج سے کتراتی ہے۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ اس کیس میں قتل کے دو روز بعد مقدمہ درج کیا گیا، بہت سے مقدمات میں تو پولیس مقدمات کےاندراج سے کتراتی ہے، ایسے تو جانوروں کو بھی نہیں مارا جاتا۔

عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر آئی جی سندھ ذاتی طور پر پیش ہوں، ایڈووکیٹ جنرل سندھ  اور ڈی آئی جی سکھر بھی سپریم کورٹ میں طلب کرلیا گیا۔

جسٹس صلاح الدین پنہور نے کہا کہ سکھر اور لاڑکانہ کی صورتحال تو بہت ہی خراب ہے، عدالت نے  وکلا کو مزید تیاری کی ہدایت کردی، سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کردی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے