اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کار پاک بھارت کشیدگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں، اور کچھ خبروں کے بہاؤ نے کشیدگی میں کمی کا اشارہ دیا ہے، جس کی وجہ سے آج مارکیٹ میں 2787 پوائنٹس کی بڑی تیزی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان بھارت کشیدگی میں کمی کی امید پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔ مارکیٹ میں 2 ہزار 787 پوائنٹس کی تیزی کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 114 پر بند ہوا ۔۔۔ ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ انڈیکس میں 3200 پوائنٹس کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ۔۔۔
سرمایہ کار اب افراط زر کے اعداد و شمار اور پیر کو مانیٹری پالیسی کے اعلان کا انتظار کر رہے ہیں، جس میں شرح سود میں 50 سے 100 بیسس پوائنٹس تک کمی کی توقع ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف کے بورڈ کی منظوری 9 تاریخ کو مقرر کی گئی ہے، نتیجتاً سرمایہ کار بنیادی طور پر علاقائی تناؤ، شرح سود اور آئی ایم ایف کے آئندہ فیصلے کے بارے میں پیش رفت پر توجہ مرکوز کیے بیٹھے ہیں۔ جمعہ کو تیزی کی وجہ بھارت کی جانب سے کسی قسم کی فوجی کارروائی نہ ہونے کو قرار دیا ہے۔
خریداری کا دباؤ بڑھنے پر حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔۔۔ سرمایہ کاروں نے ہفتے کے آخری روز 288 ارب روپے منافع کمایا۔۔۔امریکی کرنسی میں منافع کا حجم ایک ارب ڈالر سے زائد رہا۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 ہزار 808 ارب روپے پر پہنچ گئی۔۔ مارکیٹ میں 37 کروڑ شیئرز کا لین دین 23 ارب روپے میں طے پایا۔۔۔