پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، وزیراعظم کا نوٹس، فوری تحقیقات کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف نے پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے اندوہناک واقعے پر گہرے دکھ اور دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے میں 14 نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے ساتھ اس طرح کی صورتحال ناقابلِ تلافی ہے۔

وزیراعظم نے آتشزدگی کے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری تحقیقات کی ہدایت کردی،کہا واقعے کے محرکات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے اور غفلت کے ذمہ داران کا تعین کرکے حقائق سامنے لائے جائیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے