دربار بابا بلھے شاہؒ پر زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جہاں عرس کے دوسرے روز بھی روح پرور محافل کا انعقاد کیا جا رہا ہے، زائرین عقیدت و احترام کے ساتھ حضرت بابا بلھے شاہؒ کے مزار پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔
عرس کے موقع پر دربار اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زائرین کی سہولت کے لیے وسیع لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق حضرت بابا بلھے شاہؒ کے 269ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کل اختتام پذیر ہوں گی۔
