پاکستان اور سعودیہ میں زرعی اور غذائی تحفظ کی شراکت داری کے فروغ سے متعلق کامیاب مذاکرات

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان زرعی شعبے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان زرعی اور غذائی تحفظ کی شراکت داری کے فروغ سے متعلق کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق سعودی وزیرماحولیات عبدالرحمان اے الفضلی کی قیادت میں سعودی وفد نے پاکستانی کا دورہ کیا، سعودی وفد نے 26 سے 28 اگست تک اسلام آباد کا دورہ کیا، وفد میں وزارت ماحولیات، پانی وزراعت، جنرل فوڈ سکیورٹی اتھارٹی اور متعلقہ اداروں کے حکام شامل تھے۔

 اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی سعودی عرب کے لیے برآمدات کو 3 ارب ڈالر تک پہنچایا جائےگا، آئندہ 2 سال کے دوران برآمدات کے ہدف کے حصول کی کوشش کی جائےگی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وفد نے ملاقات کی اور ممکنہ تعاون پر بات چیت کی، پاکستان کی طرف  سے وفد کی قیادت وفاقی وزیرفوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کی، دورے میں پاکستان سعودی عرب ایگریکلچراینڈ فوڈ اسٹریٹجک پلان پربریفنگز ہوئیں، سعودی وفد نے ایس آئی ایف سی،فوجی فاؤنڈیشن، پاک سعودی ایگری بزنس فورم کا دورہ کیا، سعودی وفد نے نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹرکا دورہ بھی کیا، فریقین نے پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان گہرے، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پاکستان نے 2025 میں سعودی عرب درآمدی منڈی کو تقریباً 169,000 ٹن چاول فراہم کیے، پاکستانی کے برآمدی چاول کی مالیت تقریباً 163 ملین ڈالر تھی۔ سعودی وفد نے آئندہ برسوں میں چاول کی دوطرفہ تجارت مزید بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

اعلامیے کے مطابق سعودی وفد نے پاکستان سے سرخ گوشت کی درآمدکو بتدریج دوگنا کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ پھلوں اور ان کے کنسنٹریٹس کے بارے  میں پاکستان کے برآمدی حصےکو مزید بڑھانے کے وسیع امکانات کو اجاگرکیا گیا۔ سعودی وفد  نے سبز چارے کو طویل المدتی سپلائی پارٹنر شپ کے قیام کے لیے امید افزا شعبہ قرار دیا۔ فریقین نے بھکرپنجاب میں آبپاشی پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل کا خیرمقدم کیا۔ سعودی وفد نے پاکستان کو انٹرنیشنل ڈیٹس کونسل میں شمولیت کی بھی ترغیب دی

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے