معرکہ حق میں پاکستان کی تاریخی کامیابی کی قرارداد پنجاب اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، قرار داد وزیرخزانہ و پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمن نے پیش کی ۔
قرار داد کے متن کے مطابق ایوان پاکستان کی مسلح افواج دیگر دفاعی اداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہے، ایوان معرکہ حق کے شہدا کو خراج عقیدت اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، معرکہ حق میں مسلح افواج کے ہم قدم ہونے پر ایوان پوری قوم کو خراج تحسین پیش کرتا ہے،معرکہ حق کی کامیابی مسلح افواج کی بہادری کے ساتھ قومی اتفاق ویگانگت کے مرہون منت ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی پرآج کا خصوصی اجلاس ہے،پاکستانی قوم اپنی خودمختاری اور جغرافیائی سرحدوں کی دفاع کیلیےمتحد ہے، پورے ملک میں جوش وخروش سے معرکہ حق کا جشن منایا جارہا ہے۔
