وزیراعظم کا بین الاقوامی قانون اور عالمی معاہدوں کا احترام یقینی بنانے پر زور

وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے منشور اور مقاصد سے پاکستان کی پختہ وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے بین الاقوامی قانون اور عالمی معاہدوں کے احترام کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے امیدوار سفیر اولارا اوتونو نے ملاقات کی۔ صدر یوگنڈا کے خصوصی ایلچی اور سابق وزیراعظم روہاکانا روگونڈا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے بھی شرکت کی۔

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے منشور اور مقاصد سے پاکستان کی پختہ وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے بین الاقوامی قانون اور عالمی معاہدوں کے احترام کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کثیرالجہتی نظام اور عالمی امور میں اقوام متحدہ کی حمایت جاری رکھے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کو مزید مضبوط بنانے اور کثیرالجہتی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کے آئندہ سیکرٹری جنرل ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔۔امن و سلامتی، ترقی اور انسانی حقوق سمیت اقوام متحدہ کے تینوں بنیادی ستونوں پر خصوصی توجہ ضروری ہے۔

سفیر اولارا اوتونو نے کثیرالجہتی نظام کے فروغ اور اقوام متحدہ کے تینوں بنیادی ستونوں کے لیے پاکستان کی دیرینہ خدمات پر اظہارِ تشکر کیا۔۔انہوں نے عالمی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کی قیادت اور اہم کردار کو بھی سراہا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے