قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 12 دہشتگرد ہلاک

قلات میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی موجودگی پر کیا گیا۔ کارروائی کے دوران 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضہ سےگولہ بارود کے ذخیرے اور دیسی ساختہ دھماکا خیزآلات برآمد کرلیا گیا۔ گولہ بارود اور دھماکا خیز آلات کو موقع پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر موجود مزید دہشت گردوں خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، وژن عزم استحکام کے تحت دہشتگردی خلاف پوری قوت سےکارروائیاں جاری رہیں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے