وزیراعلیٰ بلوچستان سے نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا میجر جنرل فیصل نصیر کی ملاقات

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل فیصل نصیر نے ملاقات کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور انٹیلی جنس کوآرڈینیشن پر بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مربوط حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا، نیکٹا اور بلوچستان حکومت کے درمیان انسداد دہشت گردی تعاون مزید مؤثر بنانے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعدادِ کار بڑھانے کے امور پر بھی غور ہوا۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دہشت گردی کے تدارک کے لیے باہمی رابطہ کاری مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے انسداد دہشت گردی میں میجر جنرل فیصل نصیر کی خدمات کی تعریف کی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے