بھارت میں حضرت امیر خسروؒ کے سالانہ عرس کیلئے پاکستانی زائرین سے درخواستیں طلب

وزارت مذہبی امور نے بھارت میں حضرت امیر خسروؒ کے سالانہ عرس کے لیے پاکستانی زائرین سے درخواستیں طلب کرلیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حضرت امیرخسروؒ کےسالانہ عرس کیلئے بھارت جانے کے خواہشمند زائرین اپنی درخواستیں وزارت کی ویب سائٹ یا دفتر میں پچیس ستمبرتک جمع کراسکتےہیں۔ زائرین کے انتخاب کیلئے قرعہ اندازی تئیس اکتوبر کو ہوگی۔ حضرت امیرخسروؒ کا سالانہ عرس اگلے سال 22سے 29مارچ کو نئی دہلی میں ہونے کا امکان ہے۔ عرس کے آغاز کی حتمی تاریخ تصدیق کے بعد جاری کی جائے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے