وزیراعظم آفس نے ادویات کی مقامی خریداری کیلئے ٹینڈرز طلب کرلئے

وزیراعظم آفس نے ادویات کی مقامی خریداری کے لیے ٹینڈرز طلب کرلیے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کی رجسٹرڈ ادویات فراہم کرنے والی فرمز بولیاں جمع کراسکیں گی،بولی دینے والی فرموں کا ای پیڈز پر رجسٹرڈ ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے، جبکہ فرموں کے پاس فعال جی ایس ٹی اور این ٹی این نمبر ہونا بھی لازمی ہوگا۔

دستاویزات کے مطابق ادویات کی خریداری مالی سال 2026-27 کے لیے کی جائے گی۔ بولیاں 29 ستمبر تک جمع کرائی جاسکیں گی، جبکہ موصول ہونے والی بولیاں بھی 29 ستمبر کو ہی کھولی جائیں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے